السلام عليكم ورحمة الله وبركاتهاپنے تمام دوستوں کو یہ میل نشر کریں
ابو ھریرۃ رضي الله عنه سے روایت ہے" ایک شخص ساٹھ سال تک نماز پڑھتا ہےمگر اسکی ایک نماز بھی قبول نہیں ہوتی"پوچھا گیا : وہ کیسے ؟؟انہوں نے کہا : کیونکہ نہ وہ اپنا رکوع پورا کرتاہے اور نا سجودنا قیام پورا کرتا ہے نا اس کی نماز میں خشوع ہوتا ہے
حضرت عمر رضي الله عنه نے فرمایا :
ایک شخص اسلام میں بوڑھا ہوگیا
اور ایک رکعت بھی اسنے اللہ کے لیے مکمل نہیں پڑھیپوچھا گیا کیسے یا امیر المومنین ؟فرمایا :اسنے نا اپنا رکوع پورا کیا اور نا سجودامام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایاایک زمانہ لوگوں پر ایسا آئے گا"لوگ نماز پڑھیں گے مگر انکی نماز نہیں ہوگیاور مجھے ڈر ہے کہ وہ زمانہ یہی زمانہ ہے"امام اگر آج کا زمانہ آکر دیکھ سکتے تو کیا کہتے ؟؟امام غزالی رحمه الله نے فرمایا:ایک شخص سجدہ کرتا ہے اس خیال سے کہ اس سجدہ سے اللہ کا تقرب حاصل کرے گااس اللہ کی قسم اگر اس کے اس سجدے کا گناہ تقسیم کیا جائے تو سارا بلد ھلاک کر دیا جائے
پوچھا گیا وہ کیسے ؟؟فرمایا:وہ اپنا سر اپنے اللہ کے سامنے جھکاتا ہےمگر اپنے نفس ،گناہوں، اپنی شہوات اور دنیا کی محبت میں مصروف ہوتا ہےتو یہ کیسا سجدہ ہے ؟؟؟
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایامیری آنکھون کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہےتو کیا کبھی آپ نے ایسی نماز پڑھی جو آپکے آنکھوں کی ٹھنڈک بنی ہو ؟؟؟
کیا کبھی آپ گھر کی طرف تیزی سے پلٹے صرف دو رکعت کی ادائیگی کی نیت سے ؟؟کیا کبھی نماز کی محبت نے آپ کو بے چین کیا ؟؟
کیا کبھی آپ نماز کے لیے ترسے ؟؟
کیا کبھی آپ نے رات کا بے چینی سے انتظار کیاتاکہ آپ اپنے رب کے ساتھ اکیلے نماز میں ملاقات کر سکیں ؟؟
اللہ سبحانہ کا ارشاد ہے :(( ألم يأن للذين آمنوا أن تخشع قلوبهم لذكر الله ))
کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ اللہ کی یاد سے ان کے دل نرم ہوجائیں؟؟؟؟
ابن مسعود رضي الله عنه فرماتے ہیںہمارے اسلام لانے کے چار سال بعد یہ آیت نازل ہوئی
اس ایت میں اللہ سبحانہ نے ہم سے شکایت کیہم سب بہت رویےاپنے قلۃ خشوع پرپھر ہم گھروں سے نکلتے تو ایک دوسرے کو عتاب کرتے اور کہتےکیا تم نے اللہ سبحانہ کا یہ فرمان نہیں سنا ؟؟؟
(( ألم يأن للذين آمنوا أن تخشع قلوبهم لذكر الله ))
کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ اللہ کی یاد سے ان کے دل نرم ہوجائیں؟؟؟؟
تو لوگ گر جاتے اور رونے لگتےاللہ کے اس عتاب پرتو کیا کبھی آپ نے یہ محسوس کیا اس آیت سے؟؟کہ اللہ تعالی آپ سے شکوہ کر رہا ہے ؟؟
اپنی نمازوں کو ضائع ہونے سے بچائیں
لا إله إلا الله رب السموات السبع ورب العرش العظيم
Sunday, 26 February 2012
Save Your NAMAZ - Reality of Namaz
Subscribe to:
Posts (Atom)